Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض اور سعودی عرب کے دیگر شہروں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے شہروں ریاض، نجران اور جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
'پاکستان ان میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے روکنے کی کارروائی کو سراہتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کو بچا لیا گیا۔'

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ہم ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔'
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سالمیت کو درپیش ان خطرات کے خلاف اس کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔'  
یاد رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مخلتف شہروں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے جنہیں عرب اتحاد کی افواج کی جانب سے کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

شیئر: