ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاع کے بعد خبروں کا موضوع بننے والے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ٹیسٹ کرایا جو نیگیٹو آیا ہے۔
بدھ کی دوپہر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اعلان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی کی اطلاع ملنے کے بعد دوسری رائے کے طور پر اپنا اور اہلخانہ کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
مزید پڑھیں
-
شاداب، حیدر علی، حارث رؤف کورونا کا شکارNode ID: 487196
-
مزید سات کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبتNode ID: 487396
محمد حفیظ نے ٹیسٹ رپورٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنا اور اہلخانہ کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کیے گئے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion & for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe pic.twitter.com/qy0QgUvte0
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
گزشتہ روز 23 جون کو پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹوں سے متعلق جاری کردہ تفصیل میں محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
پی سی بی کی پریس ریلیز میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے کا بتایا گیا تھا۔
پی سی بی نے آئندہ کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں وہ 24 جون کو لاہور میں میں جمع ہوں گے جہاں 25 جون کو ان کے دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔ جن افراد کے ٹیسٹ منفی آئے وہ خصوصی پرواز کے ذریعے اگلے 24 گھنٹے میں مانچسٹر کے لیے روانہ ہوں گے۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ان کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ٹیسٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی جانب سے لیے جائیں گے۔
Pakistan Cricket Board Chief Executive Wasim Khan today held a virtual session with the local media in which he briefed and updated them on players Covid-19 testing ahead of the men’s national cricket team’s departure for Manchester on 28 June. https://t.co/fJrFUK9xKQ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 23, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر ٹیسٹ میں جو لوگ نیگیٹو آئے وہ 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے۔
محمد حفیظ کی جانب سے نئے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرنے اور نتیجہ منفی آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارف انہیں صحت کی مبارک دیتے رہے تو کچھ نے مزید احتیاط کا مشورہ دیا۔
کورونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ رپورٹس کے مثبت اور منفی آنے کے پہلو بھی صارفین کی گفتگو کا حصہ بنے۔
ٹیسٹ مثبت اور پھر منفی آنے کو کچھ صارفین نے کھیل کی اصطلاح میں ’ٹائی‘ قرار دے کر، آئندہ مرحلے کا پوچھا تو دیگر نے معاملہ ’سپر اوور‘ تک لے جانے کی حامی بھری۔
قبل ازیں، گزشتہ روز محمد حفیظ سمیت کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والے دیگر کھلاڑیوں اور معاون عملے کے متعلق کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ وہ اپنے گھروں پر قرنطینہ میں رہیں گے۔ اس دوران پی سی بی کا طبی پینل ان کی سخت نگرانی کرے گا۔ قرنطینہ کا کم از کم دورانیہ پورا ہونے کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ اگر دو ٹیسٹ منفی آئے تو وہ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں