Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں دروسِ قرآن اور وعظ کی مجلسیں بحال

’وعظ کے لیے 10 منٹ اور درس کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 منٹ مقرر ہیں۔‘ ( فوٹو: ایلاف)
وزارت اسلامی امور نے مساجد میں دروس قرآن اور وعظ کی اجازت دیدی ہے۔ فیصلے کا نفاذ آج بدھ سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے سکریٹری ڈاکٹر محمد بن عبد العزیزالعقیل نے کہا ہے کہ ’تمام مساجد میں وعظ کا ضابطہ یہ ہے کہ نماز کے فوراً بعد زیادہ سے زیادہ  10 منٹ کا ہوگا جبکہ درس قرآن کی مدت 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگی۔‘
’وعظ اور دروس میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا نیز سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مساجد میں تحفیظ القرآن اور خواتین کے حلقے آن لائن جاری رہیں گے۔‘
’مساجد کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وعظ اور دروس کی مجلسوں کا دورانیہ ہدایات کے مطابق رکھیں اور وزارت صحت کے ضابطوں کی پابندی کریں۔‘
’علاوہ ازیں وزارت کے تحت دروس قرآن اور دینی و علمی لیکچر آن لائن جاری رہیں گے‘

شیئر: