Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے اسلام آباد کے لیے ایک اور خصوصی پرواز

ریاض اور دمام سے 36 خصوصی پروازیں چلائی جا چکی ہیں۔(فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی شام  ریاض سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے ) کی پرواز سے مزید 140 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ’ اب تک ریاض اور دمام سے 36 خصوصی پروازیں چلائی جا چکی ہیں‘۔
یاد رہے کہ رواں سال 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز سے مزید 140 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔(فوٹو اردونیوز)

 قونصلیٹ ذرائع کے مطابق ’جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی 29 پروازوں کے ذریعے تقریباً چھ  ہزار دو سو سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں‘۔
’ریاض اور دمام سے 36 خصوصی پروازوں کے ذریعے چھ ہزار 508 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں‘۔ 
 ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: