سعودی عرب کا 50 ٹن کھجوروں کا عطیہ
جمعرات 2 جولائی 2020 15:43
سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے پاکستان کو 50 ٹن کھجوروں کا عطیہ دیا گیا ہے۔
پاکستان کے لیے اسلام آباد میں دیا گیا یہ خصوصی عطیہ ضرورت مند افراد کے لیے ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے 47 ممالک کے غریب افراد کی مدد کے لیے مختلف فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹرڈاکٹر محمد العثمانی نے کھجوروں کا یہ عطیہ پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس کے حوالے کیا ہے۔
یہ کھجوریں پاکستان کے علاقوں سندھ میں کشمور، بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور وزیرستان کے علاقے وانا میں تقسیم کی جائیں گی۔