Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستحقین تک امدادی سامان و عطیات پہنچانے کا واحد ذریعہ کنگ سلمان سینٹر ہے، ترجمان

ریاض..... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے امدادی سامان یا عطیات سینٹر کے ذریعے مستحقین تک پہنچائیں۔ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد سعودی عرب کا واحد سرکاری ادارہ ہے جس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں تک امدادی سامان و اشیاءکے علاوہ عطیات پہنچائے جاتے ہیں۔ سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے اعلامیہ میں مزید بتایا کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر قائم کیا گیا ہے۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کےلئے رمضان المبارک یا دیگر مہینوں میں عطیات جمع کرانے یا مستحقین تک امداد پہنچانے کا واحد ذریعہ یہی سینٹر ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی رمضان المبارک یا دیگر مہینوںمیں عطیات جمع کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کے تمام عطیات و اشیاءمرکز تک پہنچائے جائیں اور مرکز انہیں مستحقین تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد پوری دنیا میں بلا کسی امتیاز کے یہ کام انجام دے رہا ہے۔ سینٹر کے تربیت یافتہ اہلکار مستحقین تک امدادی سامان پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
  

شیئر: