شاہ سلمان مرکز سے کئی ممالک میں امداد کا سلسلہ جاری
شاہ سلمان مرکز سے کئی ممالک میں امداد کا سلسلہ جاری
جمعہ 8 مئی 2020 14:11
سوڈان کی دارفور ریاست میں 400 رمضان پیکٹس تقسیم کئے گئے(فوٹو واس)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کے لیے بھی رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں ضرورت مند خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔وہاں پر مجموعی طور پر راشن کے 1920 پارسل تقسیم کئے گئے ہیں جو 9600 افراد کے لیے ہیں۔
اردن میں مختلف ضرورت مند خاندانوں کو بھی راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ، وہاں پر اب تک 3610 فوڈ پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔
اسی طرح سوڈان کی دارفور ریاست میں 400 رمضان پیکٹس 2400 افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں جو امدادی مرکز کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کے تحت ماہ صیام میں سوڈان کے دیگر علاقوں میں بھی 38211 فوڈ پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
صومالیہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 6000 افراد کے لیے ایک ہزار فوڈ پیکٹ مہیا کئے گئے ہیں۔وہاں کی حکومت نے اس امداد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے رمضان کے مہینے کی مناسبت سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 1239 فوڈ پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔اب تک مرکز کی جانب سے پاکستان کے ضرورتمند اور غریب عوام کے لیے 16000 سے زائد راشن کے تھیلے مہیا کئے جا چکے ہیں۔
ماریشس کے عوام کے لیے خصوصی تحفے کے طور پر 55 ٹن کھجوریں بھیجی گئی ہیں ، جس پر وہاں کے وزیراعظم پرویند کمار جگناتھ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔