Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں متعدد وزارتوں کی تنظیم نو

کئی حکومتی اداروں کو ایک دوسرے میں ضم کیا گیا ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں حکومتی پیمانے پر نئی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں کئی  وزارتوں کی تنظیم نو کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے معیشت اور صنعت کی وزارتوں میں نئے اہداف کے ساتھ  ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔

اداروں میں مزید ذمہ داری اور فیصلہ سازی میں تیزی آئے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

متحدہ عرب امارات نے اس وسیع حکومتی تنظیم نو میں کئی حکومتی اداروں کو ایک دوسرے میں ضم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آفیشنل ٹویٹر اکاونٹ پر اعلان کردہ تنظیم نو میں عبد اللہ الماری کو وزیر اقتصادیات مقرر کیا ہے۔
ابوظہبی کی قومی تیل کمپنی اے ڈی این او سی کے سربراہ سلطان الجبیر کو صنعت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے محکمے کا وزیر تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری خدمات کے اداروں کو ڈیجیٹل طریقے سے کام کرنا شامل ہے (فوٹو ٹوئٹر)

توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کو بھی ضم کیا گیا ہے اور اس کی سربراہی موجودہ وزیر توانائی سہیل المزروئی کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد راشد المکتوم نے گذشتہ ماہ  تنظیم نو کے منصوبوں کا اعلان پہلی بار کیا  تھا اور اسے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے میں مدد کرنے میں اہم قرار دیا تھا۔

معیشت اور صنعت کی وزارتوں کو نئے اہداف کے ساتھ  ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

ان تبدیلیوں سے سرکاری خدمات کے آدھے  مراکز کو دو برس کےعرصے میں ڈیجیٹل طریقے سے کام کرنے میں تبدیل کرنا اور آدھے کے قریب وفاقی ایجنسیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یا وزارتوں میں ضم کرنا شامل ہیں۔
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد  بن راشد نے یہ بھی کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے حکومتی اداروں میں مزید ذمہ داری اور فیصلہ سازی میں تیزی آئے گی۔
 

شیئر: