متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ نئے حکومتی ڈھانچے کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
نئی حکومتی ڈھانچے کی تشکیل میں متعدد وزارتوں کوایک دوسرے میں ضم کیا جائے گا۔ ویب نیوز ’سبق ‘ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نئے حکومتی تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان اتوار کوکیا جائے گا۔
الإخوة والأخوات .. أعلنا في 13 مايو 2020 عن نيتنا مراجعة هيكل حكومة الإمارات.. ووعدنا بإجراء تغييرات .. ودمج وزارات وهيئات .. للخروج بحكومة أكثر مرونة وسرعة ومواكبة للمتغيرات .. اعتمدت قبل قليل الهيكل الجديد .. ونعلنه غداً في الثانية عشر ظهراً بإذن الله..
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) July 4, 2020