Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں تین خواتین بطور بس ڈرائیور بھرتی

یہ خواتین ڈرائیونگ کے اعلی پیمانے پر پورا اترتی ہیں۔ (فوٹو: الامارات الیوم)
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اس نے ریاست میں مختلف روٹس پر بطور بس ڈرائیور تین خواتین کو بھرتی کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین کی بھرتی کی گئی وہ تربیت کے بعد امارات میں ڈرائیونگ کے ضوابط اور معیار کے اعلیٰ پیمانے پر پورا اترتی ہیں۔

یہ اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ ہے جسے بتدریج بڑھایا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

بس ڈرائیوروں کے شعبے میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے اور اس شعبہ میں توازن پیدا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر تین خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ تین ڈرائیوروں کی تقرری کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جنہیں تین روٹس پر چلانے کے لیے اتھارٹی کے ذریعے اجازت دی گئی ہے۔
اس پروجیکٹ کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔

شیئر: