سیاح کو سفرسے قبل یہ چیک کرنا ہوگا کہ آیا اسے دبئی کا ویزا لینا ضروری ہے یا نہیں- دبئی آمد ورفت کی بکنگ کرانے ہوگی۔
کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں اس کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ سفر سے 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
دبئی محکمہ سیاحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے پر پی سی آر کی سہولت مہیا ہوگی البتہ دبئی آنے پر یہ ٹیسٹ کرانے کی صورت میں سیاح کو اس کا رزلٹ آنے تک خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔
محکمہ سیاحت کے مطابق اگر پی سی آر کا رزلٹ منفی آیا تو ایسی صورت میں سیاح ہوٹل سے نکل کر گھوم پھر سکتا ہے لیکن ٹیسٹ پوزیٹو آیا تو اسے ایسی صورت میں دبئی محکمہ صحت کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے خود کو ہاؤس آئسولیشن میں رکھنا ہوگا۔
دبئی جانے والوں کو سفر سے قبل میڈیکل فارم پر کرنا ہوگا اور قرنطینہ کی پابندی کا اقرار نامہ بھی پیش کرنا ہوگا-
امارات ایئر اور فلائی دبئی اب تک 76 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کرچکی ہیں۔ امارات ایئر 52 اور فلائی دبئی 24 شہروں کو معمول کی پروازوں میں شامل کیے ہوئے ہیں۔
بحرین، قاہرہ، تیونس، بیروت، خرطوم، عمان اور سکندریہ 7 عرب شہر بھی امارات اور فلائی دبئی کی پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔