Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مریض پچاس ہزار سے زیادہ

کورونا کے نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو مزید 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 50 ہزار 857 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت  نے بیان میں کہا کہ ’متاثرہ افراد کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی فراہم کی جارہی ہے‘۔
وزارت صحت نے کورونا  کے تین مزید مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 321 ہو گئی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’704 مزید افراد کووڈ 19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جس سے  وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 39 ہزار857 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت نے مزید کہا کہ  پچھلے چند دنوں میں اماراتی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے 71 ہزار سے زائد کووڈ -19 کے ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔
کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 631 کیسز کی تصدیق جبکہ پانچ اموات ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 49 ہزار303 ہوگئی‘۔
نئے مریضوں میں 386 کویتی اور 245 غیر ملکی شامل ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 667 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں، اور یوں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

کویت میں کورونا کے مزید 631 کیسز کی تصدیق  ہوئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 995 ہے جس میں 158 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کورونا کے نئے مریض تین ہزار 443 مزید ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اب تک کویت میں چار لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔‘

شیئر: