سعو دی عرب میں ریاض ریجن میں پولیس نے اغوا برائے تاون میں ملوث 3 رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم غیر ملکیوں نے کسی شخص کو یرغمال بناکر اپنے فلیٹ میں قید کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈین کارکن کو یرغمال بنانے والا گروہ گرفتار
Node ID: 430906 -
سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ گرفتار
Node ID: 482836
کرنل التویجری نے مزید کہا کہ اطلاع میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزمان نے اپنے ہموطن مغوی کے اہل خانہ سے بنگلہ دیش میں رابطہ کرکے ان سے تاوان کے طور پر 25 ہزار ریال طلب کیے ہیں۔ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو وہ مغوی کو ہلاک کردیں گے۔
اغوا برائے تاوان کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے انتہائی خفیہ اور سرعت سے کارروائی کرکے مغوی کو ملزمان کے قبضےسے رہا کرالیا۔ ملزمان نے ریاض سے علاقے ’لبن ‘ کے ایک فلیٹ میں مغوی کو رکھا ہوا تھا۔
گرفتار ملزمان کی تعداد 3 تھی، ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔عمریں 30 سے 40 کے برس کے درمیان تھیں۔