Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی سمز فروخت کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے غیر قانونی موبائل سمز فروخت کرنےو الے ایک اور 10 رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق انڈیا اور بنگلہ دیش سے ہے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔
تحقیقاتی ٹیم نے گروہ سے 16 ہزار558 موبائل سمز،  4 فنگر پرنٹ ریڈر کے علاوہ لیب ٹاپس اور متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے۔ ملزمان سے ابتدائی تفیش کی گئی ہے۔
ملزمان نے غیر قانونی موبائل سمز تیار اور فروخت کرنے کےلیے گروہ کو 2 حصہ میں تقسیم کیا تھا جن میں پہلا گروہ موبائل سمز کی تیاری جس کےلیے لوگوں کے اقامہ اور سعودیوں کے شناختی کارڈز و فنگر پرنٹ حاصل کرکے ان کے ذریعے موبائل سمز ایکٹو کراتے تھے جبکہ دوسرا گروہ غیر قانونی سمز کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ذمہ دار تھا۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے ریاض میں اس سے قبل بھی غیر قانونی موبائل سمز کا دھندا کرنے والے متعدد گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیں جو لوگوں کے اقامہ نمبر پر سمز جاری کرا کے انہیں بلیک میں فروخت کیا کرتے تھے۔ غیر قانونی موبائل سمز بلیک میں لینے والے انہیں غیرقانونی طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔

شیئر: