Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری سے 4 لاکھ ریال لوٹنے والے 4 ہموطن گرفتار

ریاض۔۔۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہری سے 4 لاکھ ریال لوٹنے والے 4 سعودیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ چاروں عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری نے لوٹنے کے واقعہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ اسے پرآسائش کار فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ دھوکہ دے کر اسے مشرقی ریاض کے ایک مقام لے جایاگیا اور وہاں ہتھیار دکھا کر اس سے 4 لاکھ ریال چھین لئے گئے۔ پولیس نے چاروں کو گرفتار کرکے ان سے چھینی ہوئی رقم بازیاب کرلی۔ ان کے قبضے سے 9 پستول کی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ چاروں ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ مفرور ملزمان کی تلاش میں مالیاتی جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریاض پولیس نے اس موقع پر اعلامیہ جاری کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ سیکیورٹی ادارے بدامنی پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ جو شخص بھی وہ سعودی ہو یا غیر ملکی کسی بھی شکل میں لوٹ مار یا ماردھاڑ کرے گا اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ 

شیئر: