Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل اور چھ ڈرونز تباہ

ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔(فوٹو سبق)
عر ب اتحاد برائے یمن نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام بناد یا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اتوار کو رات گئے ایک بیان میں کہا کہ ’اتحادی فورسز نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے داغے جانے والے دو بیلسڈک میزائل اور  بارود سے لدے چھ ڈرونز فضا ہی میں روک کر تباہ کردئیے‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے دانستہ طور پر سعودی عرب  کے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے گئے تھے‘۔
’خوش قسمتی سے ان جنگی ہتھیاروں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا‘۔
بیان کے مطابق ترجمان نے الزام لگایا کہ حوثی دہشت گرد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے ہسمایہ ملکوں کے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنا کر کشیدگی کو ہو ا دے رہے ہیں۔

شیئر: