Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزہ: میعاد ختم ہونے والوں کے لیے 10 اگست تک مہلت

جن غیر ملکیوں کے اقامے ختم ہو گئے ہیں پہلی فرصت میں تجدید کروالیں(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامے تجدید کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی جن غیر ملکیوں کے وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ہے انہیں متحدہ عرب امارات سے نکلنے کے لیے 10 اگست تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ بیرون ملک اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کو واپس آنے کے بعد تجدید کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ اقامہ کے ترجمان بریگیڈیئر خمس الکعبی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث دسمبر تک اقاموں اور ویزوں کی توسیع کا فیصلہ کابینہ نے منسوخ کرتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کو تجدید کی ہدایت کی تھی، اس پرعمل کرانے کے لیے مہلت کا دورانیہ مقرر کیا گیا ہے‘۔

امارات میں اقامے تجدید کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے(فوٹو گلف نیوز)

انہوں نے کہا ہے کہ یکم مارچ اور اس کے بعد کی تاریخوں میں جن غیر ملکیوں کے اقامے ختم ہوگئے ہیں وہ پہلی فرصت میں تجدید کروالیں، ان سے تاخیر پر کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔

 

’باقی رہے وہ اقامہ ہولڈر افراد جو بیرون ملک میں ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے اور اس دوران ان کے اقامے ختم ہوگئے، انہیں واپس آنے کے بعد تجدید کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، اس مہلت کا آغاز واپسی کی تاریخ سے ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’جو غیر ملکی امارات میں وزٹ ویزے پر موجود ہیں اور ان کا ویزہ یکم مارچ یا اس کے اس بعد ختم ہوگیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ ایک ماہ کے اندر ملک سے چلے جائیں‘۔
’وزٹ ویزے کے حامل افراد کو دی جانے والی مہلت کا آغاز 12 جولائی سے ہوا ہے اور اس مہلت کی مدت کی آخری تاریخ 10 اگست  ہو گی، وہ نئے ویزے پر کسی بھی وقت واپس آ سکتے ہیں‘۔

شیئر: