Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، اماراتی مشترکہ وزٹ ویزہ جلد جاری ہوگا

 سعودی اماراتی مشترکہ وزٹ ویزے پر عمل درآمد کا فائدہ دونوں ملکوں کی قومی کمپنیو ں کو ہوگا۔ فوٹو الامارات الیوم
امارات کے وزیر اقتصاد انجینیئر سلطان المنصوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والوں کے لیے مشترکہ وزٹ ویزہ جلد جاری ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق المنصوری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشترکہ وزٹ ویزے کے اجرا کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس ویزے کی بدولت متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب کو وزٹ کیا جاسکے گا اور اگر کسی کے پاس سعودی عرب کا وزٹ ویزہ ہوگا تو وہ اس پر امارات وزٹ کرسکے گا۔

 سعودی اماراتی مشترکہ وزٹ ویزے پر عمل درآمد 2020ءمیں ہوگا۔ فائل فوٹو

المنصوری نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں سیاحوں کو سہولت دینے کے لیے اہم تدابیر کی ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
المنصوری نے توقع ظاہر کی کہ سعودی اماراتی مشترکہ وزٹ ویزے پر عمل درآمد 2020ءمیں ہوگا۔ دونوں ملکوں کے عہدیدار اس حوالے سے مسلسل کام کررہے ہیں اور مشترکہ میٹنگیں ہورہی ہیں۔
المنصوری نے مزید بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ وزٹ ویزے سے امارات اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانا ہوگی۔ ’فی الوقت دونوں ملکوں کے لیے جتنی پروازیں چل رہی ہیں وہ ناکافی ہیں اور ان کی تعداد دگنی کرنا پڑے گی۔‘
امارات کے وزیر اقتصاد کے مطابق سعودی اماراتی مشترکہ وزٹ ویزے پر عمل درآمد کا فائدہ دونوں ملکوں کی قومی کمپنیوں کو ہوگا۔ اس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا دائرہ اور حجم بڑھے گا۔ دونوں ملکوں میں سیاحت کے شعبوں، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کا کاروبار فروغ پائے گا۔
                    

شیئر: