کراچی کے شہری جو پہلے ہی بجلی و پانی کی عدم دستیابی سے پریشان تھے، اب مقامی کیبل آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے چکر میں الٹا لوگوں کے گھروں اور دفاتر کی کیبل اور انٹرنیٹ سروس محدود طور پہ معطل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسیس پرووائڈر ایسوسی ایشن (پی ٹی اے پی اے) کے عہدیدار خالد آرائیں نے اردو نیوز کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کیبل اور انٹرنیٹ کی تاروں کو کاٹا جا رہا ہے، جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں سوموار کی شام کو شہر بھر میں دو گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ اور کیبل سروس معطل کی گئی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’آج (منگل) کو کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات ہو گی جس میں اگر معاملہ حل ہونے کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو آج شام سات بجے سے رات 12 بجے تک پانچ گھنٹوں کے لیے سروس معطل رہے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
رواں سال بارشیں کراچی کو ڈبو دیں گی؟Node ID: 489721
-
کے الیکٹرک کو مبینہ دھمکی، شہری کے خلاف مقدمہ درجNode ID: 490391
-
'کراچی والو! ہاتھ کے پنکھے کی عادت ڈال لو'Node ID: 491341