Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کے استعمال کی ترغیب، ملزم گرفتار

مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان لیفٹینٹ محمد النجیدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منشیات کے ترغیب دینے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے حوالے سےبتایا کہ ملزم کوجازان شہر میں حراست میں لیا گیا۔
ملزم سوشل میڈیا پر منشیات استعمال کرنے کی وڈیو اپ لوڈ کرکے نشہ آور اشیا کے استعمال کی نہ صرف ترغیب دیتا تھا بلکہ اس طرح وہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث تھا۔
محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر منشیات فروشی اور اس کے استعمال کی ترغیب دینے پر کچھ عرصہ قبل بھی ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔

شیئر: