جدہ : شراب نوشی کی وڈیو وائرل، غیر ملکی گرفتار
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی گاڑی میں شراب نوش کررہا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات نے جدہ میں دوران سفر شراب نوشی کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والا غیر ملکی گرفتار کرلیا گیا۔
اخبار 24 نے ادارہ انسداد منشیات جد ہ کے حوالے سے بتایا’ شراب نوشی کی وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی گاڑی میں بیٹھے ہوئے شراب نوش کررہا ہے‘۔
’غیر ملکی کے پاس نشہ آور گولیاں بھی ہیں اور نوٹوں کی گڈیاں بھی نظر آرہی ہیں‘۔
غیر ملکی نے شرب نوشی کی وڈیو فخریہ انداز میں بنائی ہے۔ وہ پورے معاشرے پر اپنی دولت اور جرات کی دھاک بٹھانا چاہتا تھا۔
انسداد منشیات کی سراغرساں ٹیم نے وڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے عرب شہری کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا۔
اسے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔