ترکی میں داعش سے تعلق پر 27 افراد گرفتار
اتوار 19 جولائی 2020 14:54
داعش نے یکم جنوری 2017 کو ترکی میں متعدد حملے کیے۔(فوٹو عرب نیوز)
ترکی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ داعش کے عسکریت پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حراست لیے گئے ان افراد پر شبہ ہے کہ وہ حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز پوسٹیں کرنے والوں سے بھی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے اس آپریشن کے لیے استنبول کے 15 علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
داعش نے یکم جنوری 2017 کو ترکی میں متعدد حملے کیے تھے۔ ان میں استنبول کے ایک نائٹ کلب پر حملہ بھی شامل تھا جس میں 39 افراد مارے گئے تھے۔
استنبول شہر کے تاریخی علاقے میں 2016 میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔