Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفہ 30 جولائی اور عید الاضحی 31 کو

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق منگل کو ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پیر 20 جولائی 29 ذی القعدہ کو کہیں بھی ذی الحجہ چاند نظر نہیں آیا۔ سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی سودیر اور تمیر کی معروف رصدگاہوں میں پیر کو ذی الحجہ کاچاند نظر نہیں آیا۔
 سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔ آج  پیر29 ذی القعدہ کو مملکت بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا-
 جمعرات  30 جولائی کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔
اس سے قبل ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے توقع ظاہر کی تھی کہ فلکیاتی نظام کے مطابق 29 ذی القعدہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ نئے مہینے کا چاند رات کو 8 بجکر 33 منٹ پر جنم لے گا لہذا غروب آُفتاب کے بعد چاند جنم لینے کی وجہ سے یہ کہیں بھی کسی کو نظر نہیں آسکتا۔
 ادھرمصری دارالافتا نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کے سلسلے میں سعودی عرب میں رویت ہلال کے فیصلے کی پیروی کی جائے گی۔

شیئر: