چین نے ہیوسٹن میں اپنے قونصل خانے کی بندش کے ردعمل میں جنوب مغربی شہر شینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے کہا ہے کہ شینگدو شہر میں اس نے امریکی قونصل خانے کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے غیر مناسب اقدامات کا جائز اور ضروری ردعمل ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ صورتحال وہ نہیں جو چین دیکھنا چاہتا ہے۔ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار امریکہ خود ہے۔
مزید پڑھیں
-
جنوبی بحیرۂ چین میں دو امریکی بحری جہاز تعیناتNode ID: 492876
-
معلومات کی چوری کا الزام، امریکہ میں چینی قونصلیٹ بندNode ID: 493986
-
دبئی میں چین کا پہلا سرکاری سکولNode ID: 494046
دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان متعدد محاذوں پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال اس وقت زیادہ خراب ہوئی جب منگل کو واشنگٹن نے 72 گھنٹوں کے اندر ہیوسٹن قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا۔
چین نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو چین بھی جوابی کارروائی کرے گا۔
امریکہ نے دانشوارانہ املاک اور ذاتی معلومات کے تحفظ کی خاطر ریاست ٹیکساس میں واقع چین کا قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
