Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں چین کا پہلا سرکاری سکول

 یہ چین کے باہر پہلا سرکاری سکول ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
دبئی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چین آئندہ تعلیمی سال کے آغاز دبئی میں اپنا پہلا سرکاری سکول کھولے گا۔ یہ چین کے باہر پہلا سرکاری سکول ہوگا۔ اس میں 2 ہزار طلبہ کی گنجائش ہوگی۔ سکول کا افتتاح ستمبر میں ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق چینی سکول کی عمارت مردف کے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں چینی نصاب پڑھایا جائے گا۔ سکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔

چین کے سرکاری سکول میں دوسری زبان عربی ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)

 نصاب میں چین کی سرکاری زبان، سائنس، ریاضی، ٹیکنالوجی انجینیئرنگ، اخلاقیات، سپورٹس اور فنون لطیفہ وغیرہ شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں چین کے سرکاری سکول میں دوسری زبان عربی ہوگی جبکہ اسلامیات اور سماجی مطالعات کا مضمون بھی شامل ہوگا۔

شیئر: