Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ’پب جی‘ پر پابندی ختم کرنے کا حکم

کمپنی نے پی ٹی اے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم ’پب جی ‘ کو فوری کھولنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
ہائی کورٹ نے موبائل گیم ’پب جی‘ پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ 14 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا پب جی پر پابندی کا  فیصلہ  کالعدم قرار دیا ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پر پابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
گذشتہ سماعت پر پی ٹی اے  کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ گیم میں غیر اخلاقی مواد بھی دیکھا گیا  اور شکایات موصول ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پی ٹی اے کے مطابق گیم کے حوالے سے وقت کے ضیاع، عادی بنانے، اور دیگر منفی اثرات پڑنے کی شکایات موصول ہوئیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں والدین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
 

شیئر: