Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے آرمی چیف جنرل باجوہ کا رابطہ

شاہ  سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلیفون کرکے خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل باجوہ کو شاہ سلمان کی صحت سے آگاہ کیا  اور ان کی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ بحرین نے  بھی ٹیلیفون کرکے ولی عہد سے شاہ سلمان کی خیریت معلوم کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے برادرانہ جذبات کے اظہار پر شاہ بحرین حمد العیسی آل خلیفہ کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا۔
عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ولی عہد سے شاہ سلمان کی خیریت معلوم کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین کی صحت دریافت کرنے کے  لیے ٹیلیفون کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ شاہ سلمان خیریت سے ہیں۔

شیئر: