Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی صحت یابی کے لیے دعائیں

دنیا بھر کے شہریوں نے شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کے پیغام دیے۔ فوٹو اے ایف پی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیر کو طبی معائنے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ شاہی محل کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان طبی معانے کے لیے کنگ فیصل سپیشل ہسپتال میں گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی شہریوں اور دیگر افراد ٹوئٹر پر شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے دعائیہ پیغامات دیے گئے اور اسی سے منسلک مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنا شروع ہوگئے۔  
شہزادہ سطام السعود، ترکی الشیخ، فیض ملکی، مصطفیٰ آغا، علی نجم، عبدالمجید عبداللہ کے علاوہ دیگر شاہی خاندان کے افراد، نامور شخصیات اور لیڈران نے شاہ سلمان کے لیے دعاؤں بھرے پیغامات ٹویٹ کیے۔
شہزادہ سطام السعود نے ٹویٹ کی کہ ’میرے اللہ میرے شاہ اور میرے والد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو محفوظ رکھنا۔‘
شہزادہ فیض الملکی نے ٹویٹ کیا کہ ’آپ کی صحتیابی کے لیے میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے۔‘ 
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام لکھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہسپتال میں داخلےکی خبرموصول ہوئی۔ ’میں، میری حکومت اور پوری پاکستانی قوم ان کی جلد شفایابی، عمدہ صحت اور دراز عمر کے لیے کی جانے والی دعاؤں میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں۔‘
انڈیا سے ایک شہری محمد عبداللہ نے لکھا کہ ’اللہ کریم خادم حرمین شریفین کی حفاظت کرے اور انہیں ہر بیماری سے لڑنے کی طاقت عطا کرے۔‘
آسٹریلوی شہری ہل کراس نے میلبرن سے شاہ سلمان کی جلد صحتیابی کی خواہش کا پیغام بھیجا۔
زہاق تنویر نے لکھا کہ وہ شام سلمان کی جلد صحتیابی اور عافیت کے لیے دعا گو ہیں۔
امریکی شہری کولٹ ابلیس نے بھی شاہ سلمان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔
سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کی صحت کے لیے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: