Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پر آگاہی: کہیں ڈھول کی تھاپ، کہیں چڑیا کا بھیس

انڈیا کے شہر سورت میں دو خواتین نے ہیرے جڑے ہوئے فیس ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے دنوں میں فیس ماسک اور سماجی دوری کا تصور حیرانی کی بات معلوم ہوتی تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ زندگی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں، اور ان میں جدت لانے کے لیے لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال بھی کیا ہے۔
ذیل میں دی گئی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی تصویروں میں کورونا وائرس سے متعلق دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے یہ دیکھا جا سکتا ہے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں لوگ کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چڑیا کے بھیس میں سماجی دوری سے متعلق آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

لندن میں طبی عملے کی ایک خاتون تھرمامیٹر لیے لوگوں کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے کھٹری ہیں۔ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیاں کچھ حد تک کم کر دی گئی ہیں، جن میں جم، انڈورسوئمنگ پول وغیرہ کا کھلنا شامل ہے۔

انڈیا کے شہر کولکتہ میں ایک بے روزگار موسیقار ہاورہ پل پر کھڑے ہو کر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے اپنے ڈھول پر گانا گا رہا ہے۔ مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 25 جولائی سے 29 جولائی تک تمام پروازیں معطل رہیں گی۔

برازئل کے صدر جائر بولسونارو کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد موٹر بائیک پر سوار سیر کو جا رہے ہیں۔

شیئر: