Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج کے لیے نام آنے کی توقع نہیں تھی‘

تیونس اور بلغاریہ کی خواتین اس سال حج کرنے والوں میں شامل ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت حج وعمرہ)
 اس سال حج کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام شامل ہونے کی اطلاع پر مملکت میں مقیم تیونس کی خاتون نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تیونسی خاتون کی وڈیو شیئر کی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق تیونس کی ڈاکٹر ہیفا یوسف حمدون نے بتایا کہ’ اس سال حج کے لیے آن لائن درخواست دی تھی۔ درخواست کی منظوری کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا کیونکہ یہ معلوم تھا کہ بہت کم تعداد میں حج درخواستیں قبول ہوں گی لیکن جب حج کے لیے منتخب افراد کی فہرست میں اپنا نام دیکھا تو خوشی کی انتہا نہ رہی‘۔ 

8 ذی الحجہ کو عازمین منی کے لیے روانہ ہوں گے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج )

 ڈاکٹر ہیفا کا کہنا تھا کہ ’ مکہ مکرمہ پہنچ چکی ہوں۔ حج کی ادائیگی کے لیے جس قدر سہولتیں دی جارہی ہیں اور جس انداز سے خیر مقدم کیا جارہا ہے وہ غیرمعمولی ہے۔ اس پر شاہ سلمان اورسعودی حکومت کی شکر گزار ہوں‘۔  
بلغاریہ کی خاتون خدیجہ نے کہا کہ ’ اس سال حج کے لیے درخواست دی تھی لیکن مجھے منتخب افراد میں شامل ہونے کی توقع نہیں تھی ۔ جب نام آیا تو خوشی کی انتہا نہ رہی‘۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے اس سال حج منفرد ہوگا۔
یاد رہے کہ فریضہ حج کے لیے منتخب افراد کے قافلے مکہ کے ہوٹلوں میں قرنطینہ میں ہیں ۔ 8 ذی الحجہ کو عازمین منی کے لیے روانہ ہوں گے۔

شیئر: