Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب اور اس کے عوام زندگی کا حصہ بن گئے‘

جارجیا کے شہری کا انتخاب اس سال حج کے لیے ہوا ہے۔ (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں پی ایچ ڈی کے سکالر اور جارجیا کے شہری رسلان فیلی کا انتخاب اس سال حج کے لیے ہوا توان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔
المرصد کے مطابق رسلان فیلی کنگ سعود یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔ 17 برس سے زیادہ عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہاں وہ عربی زبان سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔
رسلان فیلی نے کہا کہ ’اس سے پہلے کبھی حج نہیں کیا۔ اس سال آن لائن حج رجسٹریشن کا اعلان ہوا تو اپنا اور اہلیہ کا نام درج کرادیا۔ توقع بھی نہ تھی کہ کورونا وبا کے ماحول میں سعودی عرب میں قیام کا موقع اور حج کی سعادت نصیب ہوجائے گی۔‘
جارجیا کے شہری نے بتایا  کہ ’وزارت حج کا پیغام ملا کہ حج کرنے والوں کی فہرست میں نام آگیا ہے تو یہ جان کر خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی۔ میں اس نعمت کے عطا ہونے پر سجدہ شکر بجا لایا۔'
رسلان فیلی نے کہا کہ ’ مملکت میں 17 برس قیام کے دوران کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ یہاں اجنبی ہوں۔ حد تو یہ ہے کہ جب بھی جارجیا چھٹی گزارنے کے لیے جاتا تو مملکت واپسی کا شوق  ہر وقت گھیرے رہتا ۔ ایسا لگتا کہ سعودی عرب اور اس کے عوام زندگی کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں۔'
مزید کہا کہ وزارت حج و عمرہ سے ہر روز کوئی نہ کوئی پیغام ملتا رہتا ہے۔ حج پر جانے سے قبل حفاظتی تدابیر کی پابندی  کے بارے میں مسلسل پیغامات آتے رہتے ہیں۔

شیئر: