پولیس کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی علاقے چلاس میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور دو شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پولیس کے ترجمان امتیاز خان نے بتایا کہ جب کمانڈوز نے چلاس ضلع میں ایک گھر پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی تو شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، اور یہ لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو شدت پسندوں سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ملا فضل اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی تصدیقNode ID: 264726
-
کالعدم تحریک طالبان کا ایک اور کمانڈر مارا گیاNode ID: 275221
-
ٹی ٹی پی سربراہ عالمی دہشت گرد قرار، امریکہ کا خیر مقدمNode ID: 492806