امریکہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینڑل ایشیئن افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ خوش آئند ہے کہ اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر نور ولی محسود کو اپنے آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ کے حوالے سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔‘
ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ’امریکہ نے اپنے طورپر نور ولی محسود کو ستمبر 2019 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
احسان اللہ احسان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،وزارت داخلہNode ID: 205611
-
ملا فضل اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی تصدیقNode ID: 264726
-
کالعدم تحریک طالبان کا ایک اور کمانڈر مارا گیاNode ID: 275221
اقوام متحدہ نے جمعرات کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کو القاعدہ کے حلیفوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مالی معاونت، منصوبہ بندی اور مدد کرنے پر ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ سینکشن کمیٹی نے نور ولی محسود کو داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ پابندی کے بعد نور ولی محسود کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندیاں عائد ہوگئیں۔
خیال رہے کہ نور ولی محسود کو جون 2018 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اس وقت کے سربراہ بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
Welcome news that the @UN has added Tehrik-e-Taliban Pakistan leader Noor Wali Mehsud to its ISIL & AQ sanctions list. TTP is responsible for many deadly terrorist attacks in Pakistan. The United States domestically designated Noor Wali as a terrorist in September 2019.
— State_SCA (@State_SCA) July 16, 2020