Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی 1934 کیسا تھا ، دو تاریخی تصاویر

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے منی کی دو تاریخی تصاویر جاری  کی ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے منی کی دو تاریخی تصاویر جاری  کی ہیں۔ ان میں سے ایک 1934 اور دوسری 1935 کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اکیڈمی نے جیوگرافک کے میگزین کے حوالے سے منی کی ایک ایسی تاریخی تصویر جاری کی ہے جس میں وہاں حاجیوں کے خیمے نظر آرہے ہیں- یہ تصویر 1354ھ مطابق 1935 کی ہے۔ 
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے دوسری تصویر منی میں خیموں اور گاڑیوں کے سٹینڈ کی شیئر کی ہے۔ اس تصویر کا تعلق 1352ھ مطابق 1934 سے ہے۔ یہ تصویر انیس چوہدری کے البم سے لی گئی ہے۔ 

تاریخی تصویر میں  حاجیوں کے خیمے نظر آرہے ہیں۔( فوٹو سبق)

المرصد کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہے۔ تعلق 1357ھ سے ہے جس میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز اور امیر بحرین حمد بن عیسی غسل کعبہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ 
وڈیو میں شاہ عبدالعزیز امیر بحرین اور اعلی عہدیدار کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ طواف کے بعد شاہ عبدالعزیز اور امیر بحرین نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ 

شیئر: