اردنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے پارلیمانی انتخابات کے اجرا کا فرمان قانونی ضوابط کے عین مطابق جاری کیا ہے۔
اردنی قانون کے تحت شاہی فرمان کے اجرا کے دس روز کے اندر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ متعین کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق کمشنری کونسل کے سربراہ احمد الکلالدۃ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کرلیے۔ پارلیمانی انتخابات کی تاریخ، قانون اور آئین کی پابندی کرتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔
احمد الکلالدۃ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورونا وبا کے ماحول میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے انتخابات کرائے گا۔
ووٹنگ اورگنتی کا کام فاصلے سے انجام دیا جائے گا۔ آگہی لٹریچر آن لائن پیش کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جس قانون کے تحت 2016 میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے نئے انتخابات بھی اسی کے مطابق ہوں گے۔
یاد رہے کہ اردن میں 18 ویں پارلیمانی انتخابات 20 ستمبر 2016 کو ہوئے تھے پارلیمنٹ نے 28 ستمبر 2016 سے آئینی مدت شروع کردی تھی جو اب ختم ہونے والی ہے۔ سال رواں کے 27 ستمبر کو پارلیمنٹ کی آئینی مدت ختم ہوجائے گی۔