Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمکتی بجلی کا منظر کیمرے میں قید کرنا چیلنج سے کم نہیں

سعودی فوٹو گرافر نے خوبصورت مناظر کیمرے میں قید کیے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
  سعودی عرب کے شہر باحہ میں سعودی فوٹو گرافر نے آپٹیکل لینس کی مدد سے آسمان پر کڑکنے والی بجلی کے خوبصورت  مناظر کیمرے میں قید کیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر علی السلیمان الغامدی نےکہا کہ ’ چکمتی بجلی کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے ایک طرف پیشہ ورانہ ہنر درکار ہوتا ہے تو دوسری جانب اس کے لیے سپیشل لینس ضروری ہوتے ہیں‘۔ 

ان دنوں باحہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوری ہے( فوٹو العربیہ)

سعودی فوٹو گرافر نے بتایا کہ’ چمکتی ہوئی بجلی کی تصویر دیگر مناظر کی تصویر کے مقابلے میں بڑا چیلنجنگ کام ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بجلی اچانک کڑکتی ہے کب کہاں کڑکے گی اسے کیمرے میں قید کرنا مشکل ہوتاہے۔عام طورپر بجلی کیمرے کے دائرے سے باہر ہوتی ہے۔ فوٹو گرافر کو کڑکتی ہوئی بجلی کیمرے میں قید کرنے کے لیے مشکل پیش آتی ہے‘۔ 

جتنا زیادہ صبر کریں گے اننا ہی کامیابی کا امکان ہوگا۔( فوٹو العربیہ)

علی السلیمان الغامدی فوٹو گرافروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’ جتنا زیادہ صبر کریں گے اننا ہی کامیابی کا امکان ہوگا۔ دوسری بات یہ ہے کہ جہاں بجلی کڑکنے کا امکان ہو وہاں کیمرے کو فکس کردیا جائے۔ اس کے بعد تخمینے کے زاویے سے بجلی کڑکنے کے منظر کا انتظار کیا جائے۔ ایسا کریں گے تب ہی بجلی کڑکنے کے منظر کو کیمرے میں قید کرسکیں گے‘۔ 

جہاں بجلی کڑکنے کا امکان ہو وہاں کیمرے کو فکس کردیا جائے۔( فوٹو العربیہ)

الغامدی کا کہنا تھا کہ بجلی کے کڑکنے کی منظر کشی نظر اور سمجھ چاہتی ہے۔ اس کے لیے کیمرے کو پہلے سے تیار کرنا پڑتا ہے۔  بہتر ہوگا کہ اس کے لیے ایس ایل آر کیمرہ استعمال کیا جائے۔ آس پاس کی عمارتوں کے اطراف روشنی کا خیال رکھا جائے تاکہ بجلی کی کڑک کی روشنی اور آس پاس کی عمارتوں کی روشنی ایک دوسرے میں گڈمڈ نہ ہوجائیں۔ کیمرہ سٹینڈ پر فکس کردیا جائے تاکہ اس میں ارتعاش کم سے کم ہو- ٹیبل سے فائدہ اٹھایا جائے بجلی کے کڑکنے کے منظر سے لطف اٹھایا جائے۔ کیمرہ اور کیبل آپ کے بجائے تصویر کشی کا کام انجام دیں۔ 


بجلی کے کڑکنے کی منظر کشی نظر اور سمجھ چاہتی ہے۔( فوٹو العربیہ)

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ ان دنوں باحہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، زبردست دھند اور کثیف بادلوں کے ماحول سے فائدہ اٹھا کر بجلی چمکنے کا منظر کیمرے میں قید کرنے کی دلی خواہش پوری کی ہے۔

شیئر: