Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی چمک ہو اور فوٹو گرافر تاک میں

سعودی فوٹوگرافر نے فوارے کے پاس بجلی کی چمک کے خوبصورت مناظر محفوظ کر لیے (فوٹو: العربیہ)
جدہ میں گزشتہ دنوں گھنے بادل چھاگئے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔ اس موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سعودی فوٹوگرافر نے جدہ کے معروف فوارے کے پاس بجلی کی چمک کے خوبصورت مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیے ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس کے رکن فوٹوگرافر عادل محمد نےبتایا ہے کہ ’میں جدہ کے جنوبی محلے سے  بادلوں کا تعاقب کرتے ہوئے فوارے کے قریب پہنچ گیا‘۔

  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

انہوں نے کہا ہے کہ ’رات 9 بجے آسمان پر بادلوں کی گرج اور بجلی کی چمک شروع ہوگئی تھی۔ میں فوارے کے قریب تصاویر لینے کے لیے بیٹھ گیا۔ اگلے چند لمحات میں میری خواہش پوری ہوگئی‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’بجلی کا تعاقب کرنا میرا بہت پرانا اور بچپن کا شوق ہے۔ میں اپنے اس شوق کی عکس بندی کرنے اور سعودی شہروں میں مشہور ثقافتی مراکز کے ساتھ بجلی کی تصاویرلینے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتا‘۔

سعودی فوٹو گرافر نے کہا ہے کہ ’موسمی حالات مجھے بجلی کے مقامات کی پیش گوئی کرنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔ میں اس تاک میں رہتا ہوں کہ کب اور کہاں بارش ہوتی ہے اور آسمانی بجلی کیسے کیسے مناظر پیش کرتی ہے۔ مجھے ان مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بنانا ہوتا ہے‘۔
 

شیئر: