Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹیسٹ پازیٹیو

امت شاہ نے ٹویٹ کیا  کہ کورونا کی ابتدائی علامات ہیں( فوٹو اے ایف پی)
انڈیا کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہیں اتوار کو ھسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
امت شاہ نے ٹویٹ کیا  کہ ’کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے پر ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پرہسپتال میں داخل ہورہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میری درخواست ہے کہ آپ میں سے جو بھی گزشتہ کچھ دنوں کے دوران میرے رابطے میں آئے ہیں، برائے مہربانی خود کو آئسولیٹ کرکے کورونا ٹیسٹ کرالیں‘۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار736 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

انڈین خبر رساں ایجنسی کے مطابق امت شاہ اب اجودھیا میں رام مندر کے پروگرام میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ  امت شاہ پانچ اگست کو اجودھیا پروگرام میں شامل ہونے والے تھے۔
 کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ راہول نے ٹویٹ کیا’ امت شاہ کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اترپردیش میں فنی تعلیم کی ریااستی وزیر کمل رانی ورون کورونا کے باعث اتوار کو سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چل بسیں۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔ انہیں بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔  کورونا  ٹیسٹ پوزیٹیوآیا تھا۔

ی ریااستی وزیر کمل رانی ورون کورونا کے باعث اتوار کو چل بسیں۔(فوٹو اے ایف پی)

دریں اثنا وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں پہلی مرتبہ 51 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں تاہم اس دوران 54 ہزار736 نئے کیسز  بھی سامنے آئے ہیں۔
 متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے چار ریاستوں مہاراشٹرا ، تمل ناڈو ، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز سب سے زائد ہیں۔ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ 45 ہزار630 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ  چار دنوں میں دولاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صرف جولائی میں11 لاکھ  سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق اب تک انڈیا میں ایک کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔

شیئر: