Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب، مداحوں کا جشن

امیتا بھ 23 دن ھسپتال میں زیر علاج رہے۔(فوٹو اے ایف پی)
 بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کو ممبئی کے نانا وتی ھسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ گیارہ جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ امیتا بھ 23 دن ھسپتال میں زیرعلاج رہے۔
 امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن پھر ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آ‏ئی تھی۔
ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا کو ھسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ابھیشیک اب بھی زیر علاج ہیں۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹ کی کہ’ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ھسپتال سے ڈسچارج ہوگیا۔ گھر جا کر اپنے طور پر قرنطینہ میں رہوں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ نا نا وتی ھسپتال کی بہترین نگہداشت، نرسنگ ، دوستوں اور مداحوں کی دعاوں نے میرے لیے یہ دن دیکھنا ممکن بنایا ہے‘۔
  اے ایف پی کے مطابق امیتابھ کی صحت یابی پر بالی وڈ سٹار کے مداحوں نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔
اتوار کو کولکتا میں ان کے سیکڑوں مداح جمع ہوئے اور جشن منایا۔ 

اتوار کولکتا میں ان کے سیکڑوں مداح جمع ہوئے(فوٹو اے ایف پی)

امیتابھ بچن فینز ایسوسی ایشن کے سکریٹری نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا ’امیتابھ ہمارے ’گرو‘ ہیں۔ وہ ہمارے لیے بہت کچھ ہیں۔
 پرستار راتوں کو جاگ کر امیتابھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہے تھے۔
 77 سالہ سکرین لیجنڈ جو انڈیا میں ’بگ بی‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں فلم انڈسٹری میں نصف صدی سے زیادہ عرصےسے راج کر رہے ہیں۔
 دریں اثنا امیتابھ بچن کی صحت یابی اور ھسپتال سے گھر واپسی پر ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے نے ٹویٹ کی ، ویکم ہوم۔
ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کی کہ میرے والد، ’شکر ہے کہ ان کا حالیہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہیں ھسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اب وہ گھر پر ہوں گے اور آرام کریں گے‘۔

شیئر: