سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں لوگ کورونا میں مبتلا ہیں ۔ بیشتر لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کورونا سے شفایاب ہونے کے باوجود متاثرہ شخص کے کورونا سے شفایاب ہونے کے باوجود کئی دن تک سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کرتی۔ اس کا سبب کیا ہے؟
سعودی عب کے سیدتی میگزین نے وزارت صحت طبی ماہرین کی مدد سے اس سوال کا جواب پیش کیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے میڈیکل رپورٹوں کی بنیاد پر بتایا ہے کہ یہ شکوہ عام ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود کئی دن تک سونگھ پاتا ہے اور نہ ہی کھانوں کی لذت محسوس کر پاتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دراصل وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد متاثرہ انسان کا جسم خصوصا سونگھنے اور چکھنے والے اعصاب متاثر رہتے ہیں۔ اسی کی وجہ سے متاثرہ انسان صحت یاب ہونے کے باوجود کئی دن تک سونگھنے اور چکھنے کی نعمت سے محروم رہتا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ مشکل لگ بھگ 10 روز تک رہتی ہے۔ کئی لوگ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ متاثرہ شخص ابھی صحت یاب نہیں ہوا کیونکہ سونگھنے اور چکھنے سے محرومی کو کورونا وائرس کی اہم علامتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ احساس بالکل غلط ہے کیونکہ وائرس کے حملے کی وجہ سے سونگھنے اورچکھنے والے حواس متاثر ہوتے ہیں تو انہیں معمول پر آنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے- معاملہ اتنا سا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔