قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔
نیب کی طرف سے میڈیا کو جاری معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا مریم نواز اب خاموش رہیں گی؟Node ID: 441616
-
’نیب کا غیر جانبدارانہ تصور دھندلا گیا‘Node ID: 493556
-
نیب ترامیم: حکومت، اپوزیشن مذاکرات ناکامNode ID: 495246
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر اور مریم نواز کی نیب میں طلبی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہمنا احسن اقبال نے یہ خبر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’کیا یہ پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے؟‘
کیا یہ پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے؟ https://t.co/UqvW1cMFyF
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 6, 2020