مدینہ پولیس نے 1.35 ملین ریال مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرلیا
مدینہ پولیس نے دوبرس قبل 1439ھ میں چوری کی واردات کرنے والوں کو بالاخر گرفتار کرلیا- انہوں نے 1.35 ملین ریال کے زیورات اور نقدی چوری کی تھی-
مزید پڑھیں
-
ریاض: چوری کی 22 وارداتیں کرنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟Node ID: 462011
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ہمارے سراغرساں واردات کرنے والوں کے تعاقب میں تھے- چوری کی منصوبہ بندی بہت سوچ سمجھ کر کی گئی تھی- اس میں 2 سعودی شہری اور تین یمنی ملوث پائے گئے- سعودی عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں-
پانچوں نے ایک لاکھ 80 ہزار ریال اور 1.2 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات ایک گھر سے چوری کیے تھے-
چوروں کے قبضے سے رقم کا بڑا حصہ اور زیورات برآمد کرلیے گئے- انہیں حراست میں لے کر ایف آئی درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-