Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں شہروں کے درمیان سفر پر پابندی ختم

رات 9 سے صبح 9 بجے تک پورے ملک میں کرفیو موثر رہے گا- فوٹو عمان نیوز
سلطنت عمان نے شہروں کے درمیان سفری پابندیاں  اٹھانے کا فیصلہ کرلیا- عمل درآمد 8 اگست 2020 ہفتے سے ہوگا-
العربیہ نیٹ کے مطابق کورونا وبا کی نگراں قومی کمیٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر پابندی اٹھانے کی اطلاع جاری کردی-
مزید پڑھیں
سلطنت عمان نے رات کے وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے اوقات میں نرمی کا بھی اعلان کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک پورے ملک میں کرفیو موثر رہے گا- اس فیصلے پر عمل درآمد 5 اگست سے 15 اگست تک کیا جائے گا-
کورونا وبا کی نگراں کمیٹی نے ظفار صوبے میں لاک ڈاؤن تا ہدایت ثانی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: