Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی باشندوں کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت

حفاظتی ضوابط کی پابندی کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)
سلطنت عمان نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت د ی ہے۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط کی پابندی کی صورت میں مقامی شہریوں کو فضائی راستے سے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔
 سفر کی صورت میں مستقبل میں جاری ہونے والے حفاظتی ضوابط کی پابندی کا اقرار نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلی کمیٹی کا مسقط میں منگل کو اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے ارکان نےعمانی خاندانوں میں کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کےاسباب کا بھی جائزہ لیا۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ  احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
اعلی کمیٹی کو بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد ظفار اور مسیرا صوبوں میں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔
عمانی حکام نے  دونوں علاقوں میں تاہدایت ثانی لاک ڈاؤن جاری  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  منگل کو عمان میں کورونا کے 1389 نئے کیسز رپورٹ ہوئے( فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ منگل کو عمان میں مہلک وائرس سے مزید  14 افراد ہلاک ہوگئے جس سے وہاں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد  273 تک پہنچ گئی۔
عمانی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے  1389 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی کل تعداد 59 ہزار  568 تک پہنچ گئی۔
متاثرین میں سے  1050 کا تعلق عمانی شہریوں اور  339 کا تعلق غیرملکیوں سے ہے۔ عمان میں اب تک  37 ہزار 987  افراد وائرس سے  شفایاب ہوچکے ہیں۔

شیئر: