کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرغیر ملکیوں کی واپسی کےلیے 3 مراحل متعین کردیئے۔ پہلے مرحلے میں مخصوص پیشوں سے منسلک وہ افراد شامل ہیں جن کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔
کویتی اخبار ’القبس‘ کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے تمام ممالک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے سبب ان ممالک میں رہنے والے غیر ملکی جو چھٹی پر اپنے وطن گئے ہوئے تھے کی واپسی نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے کویت میں بھی بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بعد وہاں مقیم غیر ملکیوں کی واپس تاحال نہیں ہو سکی۔ اس ضمن میں کویتی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حکام کی جانب سے غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں پرغیر معمولی ازدحام نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی واپسی کے پروگرام میں پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز ، نرسیں، طبی امور سے تعلق رکھنے والے کارکن، جج ، پراسیکیوشن ادارے سے منسلک اہلکاراور اساتذہ کے علاوہ ان پیشوں سے منسلک افراد شامل ہیں جن کی حکومتی اداروں کو اشد ضرورت ہے۔
دوسرے مرحلے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کے اہل خانہ کویت میں مقیم ہیں اوروہ امگریشن قانون کی شق نمبر22 کے تحت اقامہ ہولڈر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کویت سے ایک لاکھ غیر ملکیوں کی واپسی
Node ID: 489706 -
کویت تارکین وطن کی تعداد کو کم کرے گا
Node ID: 490441