Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزارتوں سے پچاس فیصد غیر ملکی فارغ ہوں گے

غیر ملکیوں کو مرحلہ وار فارغ کیا فارغ کیا جائے گا۔( فوٹو العربیہ)
 کو یت کی سرکاری وزارتوں میں سب کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کرنے والے پچاس فیصد غیرملکیوں کو آئندہ تین ماہ میں فارغ کردیا جائے گا۔
 العربیہ نے کویت کے اخبار عرب ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ  بیشتر سرکاری وزارتیں اپنی لیبر فورس میں’کویتائزیشن‘ پہلے ہی شروع کر چکی ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد غیر ملکیوں کی جگہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے کویتوں کی تعداد کو مرحلہ وار بڑھا نا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت اور وہ تارکین جن کے پاس مطلوبہ مہارت کے معاہدے ہیں وہ بھی نئی پالیسی سے مستثنیٰ نہیں لیکن کام کے معیار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے  تارکین کو کویتی باشندوں کی دستیابی پر مرحلہ وار فارغ کیا فارغ کیا جائے گا۔

100 فیصد افرادی قوت کی کویتائزیشن کی  تجویز ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری وزارتوں میں سب کنٹریکٹرز کے سااتھ کام کرنے والے بیشتر تارکین پہلے ہی دوسری جگہ چلے گئے ہیں۔
پارلیمانی ہیومن ریسورسز ڈیو لپمنٹ کمیٹی کے سربراہ اور کویتی ممبر پارلیمنٹ خلیل الصالح نے کہا کہ ’ ڈیموگرافک مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ایک اجلاس ہوگا جس میں نئی پالیسی سے متعلق ڈیٹا اور اعدادوشمار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 اخبار کے مطابق  رکن پارلیمنٹ نے سول سروسز کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام تارکین وطن کے معاہدوں کو ختم کردے اور 100 فیصد افرادی قوت  کی کویتائزیشن کی جائے۔

کویت میں تیس لاکھ سے زیادہ تارکین وطن مقیم ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

یاد رہے کہ اس وقت کویت میں تیس لاکھ سے زیادہ تارکین وطن مقیم ہیں۔
 قبل ازیں عرب نیوز میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ  توقع ہے کہ 2020 کے آخر تک 15 لاکھ کے قریب غیر ملکی کارکنان کویت سے نکل جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے منفی اثرات کے باعث کویت میں موجود کمپنیوں نے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اخراجات کم کرنے کی غرض سے یہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سےمختلف کمپنیاں افرادی قوت کم کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر مجبور ہیں۔
اسی طرح حکومت کی جانب سے بھی نئے رہائشی قانون کے لاگو ہونے کے باعث بہت سے تارکین نے کویت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری طور پر مختلف ملازمتوں کے لیے کویتائزیشن کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

شیئر: