رضاکار لاپتہ نوجوان کی تلاش میں حصہ لے رہے تھے۔( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں الخرج کمشنری کے مضافات سے لاپتہ ہونے والا سعودی نوجوان عبداللہ الدوسری کی نعش الدلم کے صحرا میں ملی ہے۔ کئی روز سے مقامی حکام تلاش کر رہے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ’غوث‘ آگہی و امدادی سوسائٹی نے بتایا کہ رضاکار لاپتہ نوجوان کی تلاش میں حصہ لے رہے تھے۔ انہیں پہلے صحرا میں اس کی گاڑی نظر آئی اور پھر ایک رضاکار نے ’العرمۃ ‘ کے علاقے میں اس کی نعش بھی بازیاب کرلی۔
غوث انجمن کا کہنا ہے کہ الخرج پولیس نے بتایا تھا کہ ایک نوجوان الخرج کے مضافات سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس کی تلاش میں مدد دی جائے۔
فوری طور پر ہماری ٹیم پہنچ گئی ۔ انجمن کے ایک رضاکار نے لاپتہ عبداللہ الدوسری کا پتہ لگا لیا جو العرمۃ کے صحرا میں مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا جبکہ کچھ فاصلے پر اس کی گاڑی موجود تھی جو خراب ہوگئی تھی۔