Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار دن سے لاپتہ شہری کی لاش صحرا سے بازیاب

ہتھیلیاں اور پیشانی سجدے کی حالت میں ریت میں دھنسی ہوئی تھی(فوٹو سعودی گزٹ)
ریاض  کے علاقے  میں وسیع  صحرا کے وسط میں ایک 40 سالہ سعودی باشندے  کی لاش 'سجاد' (سجدہ کرنے) کی حالت میں ملی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق یہ شخص گذشتہ چار دن سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ جب یہ ملا ہے تو اس کی ہتھیلیاں اور پیشانی ریت میں دھنسی ہوئی تھی جیسا کہ یہ کافی دیر سے سجدہ کی حالت میں رہا ہو۔

پولیس 40 سالہ شخص کی صحرا میں مسلسل تلاش کر رہی تھی۔ (فوٹوعرب نیوز)

ریسکیو ٹیم  نے اس شخص کی  گاڑی تلاش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔ جس کے بعد سیکڑوں صارفین نے آن لائن اس کی بازیابی کی دعا کی۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص جس کا نام حمود الجیلان بتایا جاتا ہے اپنے گھر واقع وادی الدواسر سے گذشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھا۔

سیکڑوں صارفین نے آن لائن اس کی بازیابی کی دعا کی (فوٹو سوشل میڈیا)

پولیس اس 40 سالہ شخص کو  گذشتہ چار دنوں سے صحرا میں مسلسل تلاش کر رہی تھی۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں اس سے قبل دور دور تک پھیلے صحرا میں حمود الجیلان کی گاڑی سے چند میٹر دور سے گزر گئی تھیں۔
 

شیئر: