Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں گم ہونے والے تین پاکستانیوں کو بچا لیا گیا

صحرا میں گم ہونے والے پاکستانیوں کی گاڑی کے ٹائر ریت میں دھنس گیے تھے ( فوٹو: سبق)
صحرائے ربع الخالی میں دو دن تک  بھٹکنے والے تین پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی کے ٹائر ریت میں دھنس گیے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن میں عردہ صحرائی سرحدی مرکز کو اطلاع ملی تھی کہ صحرا میں لاپتہ ہونے والے تین پاکستانیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
سرحدی مرکز کی فورس کے ترجمان کرنل عمر بن محمد الاکلبی نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کو تلاش کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انہیں صحرائی مرکز سے 50 کلو میٹر دور تلاش کر لیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی گاڑی کے ٹائر ریت میں دھنس گیے تھے اور پھر وہ صحرا میں بھٹک گیے‘۔

پاکستانیوں کو میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی صحت مستحکم ہے ( فوٹو: سبق)

ان کا کہنا تھا کہ ’صحرا کی گہرائی میں جانے سے ان سے موبائل رابطہ منقطع ہوگیا تھا تاہم انہیں محفوظ طریقے سے نکالا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پاکستانیوں کو میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، ان کی صحت مستحکم ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صحرا میں جانے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ سلامتی کے ضوابط کا خیال رکھیں‘۔

شیئر: