سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر 10 اگست کو سعودی عرب کے 5 علاقوں میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا۔ مملکت کے مغربی ساحل بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
چھ علاقوں میں بارش متوقع، تیز ہوائیں چلیں گیNode ID: 480236
محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ’ ملک کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں لہریں دو میٹر تک اونچی ہوں گی جبکہ ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 15 سے 42 کلو میٹر تک ہوگی‘۔
جازان اور اس کی کمشنریوں میں اتوار کو بارش کی اطلاعات ہیں۔ کہیں موسلا دھاراور کہیں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات 8 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو عسیر ریجن میں کہیں درمیانے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ عسیر کی 15 کمشنریوں میں دن بھر بارش ہوتی رہی۔
محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ ریجن کے باشندوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ غیرمستحکم موسم کے پیش نظر سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بارش کے دوران سیلاب کے دھارے اور وادیوں سے گزرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔